میسی کا 500واں مقابلہ

میڈرڈ۔31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے بار سلوناکیلئے اپنا 500واں مقابلہ کھیلنے کے علاوہ اس یادگار مقابلہ میں گول بھی بنائے ‘ جس کی بدولت لالیگا ٹورنمنٹ کے مقابلہ میں اس نے رئیل بیٹس کو 4-0سے شکست دی ۔اس کامیابی کی بدولت بار سلونا نے ٹیموں کی درجہ بندی کے جدول میں مشترکہ طور پر اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہیں ۔ رئیل میڈرڈ کیلئے کرسٹیانورونالڈو نے دو گول بنائے اور ان کی ٹیم رئیل سوسیڈڈ کو 3-1سے شکست دی ہے ۔ بارسلونا جس نے 2015ء میں پانچواں خطاب حاصل کیا ہے اس کے بعد کھیلے گئے مقابلہ میں ٹیم نے کامیاب آغاز کیا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ ہمارے لئے 2015 ایک شاندار سال رہا اور کوشش کی کہ اس کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا جائے ۔