میسی کا شاندار مظاہرہ،بارسلونا سیمی فائنلز میں داخل

میڈرڈ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال چمپئنز لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی اور سوپر اسٹار میسی کے دوگول سے مینیوز کا بوریا کی مہم ختم ہوگئی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس حریف آئیکس سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ چیمپئنز لیگ کے دوسرے مرحلے میں سوپر اسٹار لیونل میسی نے برتری حاصل کی، 16ویں اور پھر 20ویں منٹ میں گول کر کے بڑی جیت کی بنیاد رکھی۔ دوسرے ہاف میں بارسلونا کے کھلاڑی چھائے رہے، حریف مینیوز بے بس نظر آئے۔ 61 ویں منٹ میں کونٹینہو نے گیند کو جال میں ڈال کرمیچ میں 3-0 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، اسٹار سے بھری مانچسٹر یونائیٹڈ کی ایونٹ سے چھٹی ہو گئی۔ دوسرے میچ میں مایہ ناز اسٹرائیکر رونالڈوکی ٹیم یووینٹس شکست کے بعد باہر ہوگئی۔ چمپئنز لیگ کے دوسرے مرحلے میں نوجوان کپتان ڈی لائٹ کی ٹیم آئیکس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ پانچ مرتبہ کے فاتح کرسٹیانو رونالڈو کے گول ضائع ہوا۔ ایک عرصہ کے بعد ایسا ہوا ہے کہ رونالڈو اپنی ٹیم کو سیمی فائنلز میں لے نہ جاسکے۔

یووینٹس کا چمپئنز لیگ میں سفر ختم
میڈرڈ ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چمپئنز لیگ میںکرسٹیانو رونالڈوکا سفر ختم ہوگیا، اْن کی ٹیم یووینٹس کو آئی ایکس کے خلاف شکست ہوگئی ۔آئی ایکس نے ایگری گیٹ پر 3-2 کی برتری کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، کرسٹیانو رونالڈو کے لئے چار سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وہ چمپئنز لیگ کے فائنل میں ایکشن میں نہیں ہوں گے۔ 2015 میں اْن کی سابق ٹیم رئیل میڈرڈکو یووینٹس ہی نے سیمی فائنل میں شکست دی ۔