میرے والد کو بیماری سے جان کا خطرہ : مریم نواز

لاہور ۔ 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں ،کی دختر مریم نواز نے کہاکہ ان کے والد کا مزاج اب بہت زیادہ بگڑ گیا ہے جس سے ان کی ( نواز شریف) زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔ اس موقع پر مریم نواز سے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے جو ملک کا تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ یاد رہے کہ مریم نواز آج جیل میں اپنے والد سے ملاقات کیلئے آئی تھیں ، بعد ازاں مریم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو ہاسپٹل منتقل کئے جانے کے باوجود ان کا مناسب علاج نہیں کیا گیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ گذشتہ ماہ 15فبروری کو ان کے شخصی معالج کی درخواست پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔