میری پسندیدہ شخصیت میری ’’ماں‘‘

’’ماں‘‘ اس لفظ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ماں دنیا کا ایک انمول ستارہ ہے، ماں اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے جس نے اس کی قدر کی وہ بہت سی خوش نصیب انسان ہے جس نے اس کی خدمت کی اس کو جنت نصیب ہے کیونکہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے جس گھر میں ماں ہے، وہ گھر جنت سے کم نہیں اور جس گھر میں ماں نہیں

، وہ گھر قبرستان کی مانند ہے۔ میں اپنی ماں سے بے انتہا محبت کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ ان کا سایہ تاحیات میرے سر پر رہے۔اگر کوئی مصیبت یا کوئی پریشانی آجاتی ہے اگر میں بیمار ہوجاؤں تو میرا خیال رات بھر جاگ کر رکھتی ہے، میری ماں مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا بناکر کھلاتی ہے اور زندگی میں مثالی شخصیت میری ماں ہے اور ہمیشہ میری ماں ہی رہے گی۔ میری ماں میری خواہش پوری کرتی ہے میں جو بھی بولوں وہ سنتی ہے جس گھر میں تعلیم یافتہ تہذیب یافتہ نیک ماں ہے، وہ انسانیت کی درس گاہ ہے۔ بچے کا مستقبل ماں کی گود میں پرورش پاتا ہے،دنیا کا سب سے انمول زیور ہے۔ دنیا کا کوئی رشتہ ماں سے زیادہ پیارا نہیں ماں کا پیار سب سے بہترین اور خوبصورت ہے، اگر تم کوئی بھی فیلڈیا میدان میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو ماں کی خدمت کیا کرو۔