میری دعائیں ترکی کے ساتھ :عمران

اسلام آباد ۔ 14 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کو یقین دلایا ہے کہ ان کی دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں۔ امریکہ اور ترکی کے درمیان جاری تنازعہ کے تناظر میں پی ٹی آئی صدرنشین عمران خان کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جناب اردوغان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری اور میری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے اور ہرآزمائش سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔