میری امیدواری پر پارٹی مناسب وقت پر فیصلہ کریگی : سمترا مہاجن

اندور 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کے اندور سے مقابلہ پر جاری تجسس کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مناسب وقت پر فیصلہ کریگی ۔ سمترا مہاجن اندور سے آٹھ مرتبہ کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا اعلان کرنا بی جے پی تنظیم کا کام ہے ۔ تنظیم ہی مناسب وقت پر مناسب فیصلہ کریگی ۔ اندور سے بی جے پی امیدوار کے تعلق سے ہر کسی کو تجسس ہے لیکن پارٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ انہیں ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے پر تجسس پایا جاتا ہے ۔