میرچوک میں 3 سالہ لڑکا بلندی سے گرکر فوت

حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میر چوک میں دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 3 سالہ لڑکا ارشد نامی کل رات دیر گئے بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ارشد نامی شہران مارکٹ علاقہ کے ساکن کریم اللہ قاضی کا بیٹا تھا ۔ کل پہلی سحری کے سبب وہ مکان میں دیگر افراد خاندان کے ساتھ جاگتا رہا ۔ میر چوک پولیس ذرائع کے مطابق رات دیر گئے لڑکے کی والدہ پکوان میں مصروف تھی اور لڑکا تیسری منزل واقع مکان کی سیڑھیوں پر کھل رہا تھا کہ حادثاتی طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میرچوک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔