میدک کے مختلف مقامات پر یوم جمہوریہ تقاریب کا انعقاد

میدک ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : میدک ٹاون کے مختلف دفاتر سیاسی پارٹیوں کے دفاتر اور دینی مدارس کے علاوہ اردو ماڈل اسکول پر 70 ویں یوم جمہوریہ تقاریب کا روایتی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ اردو ماڈل اسکول پر صدر انتظامی کمیٹی جناب عبدالمعید ماجد نے پرچم کشائی کی ۔ اسکول ہذا میں طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرامس پیش کئے ۔ دینی درس گاہ منہاج العلوم میں صدر مدرس مولانا برکات احمد ندوی ، دینی درس گاہ مدینتہ العلوم پر ناظم مدرسہ مولانا محمد جاوید علی حسامی ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اے ڈی بی پر جناب محمد نعمت اللہ خاں ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا مین برانچ پر شریمتی وجئے کامیشوری ، دفتر آر ڈی او پر ویرا برہمچاری ، دفتر آبپاشی پر ای ای ، مسٹر اسیاء ، آر ٹی سی میدک پر منیجر جناب شیخ ذاکر حسین ، دفتر جنگلات پر ڈی ایف او پدماجا رانی ، دفتر بلدیہ پر کمشنر سمیا نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ ملکاجن گوڑ ، وائس چیرمین راگی اشوک بلدی کونسلرس بھی موجود تھے ۔ دفتر تلگو دیشم پارٹی پر ضلع ترجمان اعلیٰ مسٹر محمد افضل ، دفتر ٹی آر ایس پر صدر ٹاون مسٹر ایم گنگا دھر ، امبیڈکر مجسمہ نزد ہیڈ پوسٹ آفس پر انچارج کانگریس پارٹی مسٹر پی اوپیندر ریڈی ، گلشن کلب میدک پر سکریٹری مسٹر مغلیا نے پرچم کشائی رسم انجام دی ۔ اس طرح محکمہ پولیس کی جانب سے مہتمم ضلع پولیس کماری جی چندنا دپتی ، گرلس ہائی اسکول پر صدر معلمہ شوبھا رانی ، دفتر رجسٹرار اینڈ اسٹامپس پر محترمہ سری لننا نے پرچم کشائی کی ۔۔