غلام نبی آزاد کا آج دورہ کرناٹک

کانگریس جنرل سکریٹری مختلف انتخابی جلسوںسے خطاب کریںگے
بیدر29اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )صدر بلاک کانگریس کمیٹی گلبرگہ شمال ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی اطلاع کے بموجب ممتاز عوامی قائد و جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی غلام نبی آزاد رکن راجیہ سبھا 30؍اپریل کو 10.30بجے دن دہلی سے حیدرآباد پہنچیں گے ۔ بعد ازاں11بجے دن بذریعہ ہلی کاپٹر بیدر کیلئے روانہ ہوں گے۔ ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کے صدر بسوراج جاب شٹی اور عبیداللہ شریف جنزل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی سے ملاقات کے بعد وہ ٹھیک 12بجے دن شہر بید رمیں حلقہ اسمبلی بید رکے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر1:30بجے حلقہ اسمبلی بیدر (جنوب) کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ پھر دوپہر3بجے چٹگوپہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ دوپہر3:10بجے ہمناآبا حلقہ اسمبلی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ شام 6بجے حلقہ اسمبلی بسواکلیان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اسی شب 8بجے قائد موصوف بذریعہ کار گلبرگہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔ رات9بجے گلبرگہ پہنچیں گے۔ اور آرام کریں گے دوسری دن یکم کئی کو صبح10بجے ذریعہ ہیلی کاپٹر شاہ آباد روانہ ہوجائیں گے اور وہاں ریاستی وزیر پر یانک کھر گے ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل صدر ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ مسٹر جگدیو گتہ داراور شری وسنت کمار جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔ 11بجے دن شاہ آباد میں حلقہ اسمبلی سیڑم کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ دوپہر ایک بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر گلبرگہ واپس ہوں گے۔دوپہر2:30بجے حلقہ اسمبلی گلبرگہ جنوب کے انتخابی جلسہ سے اور شام 4بجے حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ شام5 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر گلبرگہ سے حیدرآباد روانہ ہوجائیں گے ۔ اور اسی شام 5:30بجے بذریعہ طیارہ دہلی کو روانہ ہوجائیں گے ۔