میدک کے صحافی سڑک حادثہ میں ہلاک

صحافیوں کی خاموش ریالی اور رنج و غم کا اظہار

میدک ۔ 29؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع میدک کے وی 6 اسٹاف رپورٹر مسٹر پرسنا کمار کا ایک سڑک حادثہ میں گجویل کے غریب راجیو راہداری پر انتقال ہوجانے سے میدک پریس کلب کے زیر اہتمام ایک خاموش ریالی غم کا اظہار کرتے ہوئے نکالی گئی ۔ اس موقع پر تمام صحافیوں نے اپنے ہاتھوں میں مومی شمع تھامے ہوئے تھے۔ واقع یہ ہے کہ پرسنا کمار 27 ؍ اپریل کو متحدہ ضلع میدک کی جانب سے ضلع سنگاریڈی کے اسناپور پر منعقدہ صحافیوں کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے۔ صدر پریس کلب میدک مسٹر شنکر دیال چاری کی قیادت میں نکالی جا رہی ریالی میں جنرل سکریٹری پریس کلب میدک مسٹر ایس این چاری کے علاوہ کنوینر ضلع میدک جرنلسٹس یونین مسٹر منی پور سرینواس ‘ ارکان عاملہ نیشنل کونسل مسرز محمد فاروق حسین‘ کے سرینواس ریڈی ‘ ناگراج کے علاوہ ٹی این جی اوز قائد مسٹر ڈی نریندر صدرنشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی میدک مسٹر اے کرشناریڈی بھی شریک تھے ۔ ٹی این جی اوز بھون سے نکالی گئی یہ ریالی رام داس سرکل پر اختتام پذیر ہوئی ۔ جہاں آنجہانی صحافی پرسنا کمار کے پورٹریٹ پر سبھی نے پھول نچھار کرتے ہوئے خراج ادا کیا ۔ اور دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔