میدک میں کانگریس کا آج انتخابی جلسہ

میدک۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم انجیلو ترجمان اعلیٰ ضلع کانگریس میدک کے مطابق 8مارچ کو 2 بجے شام حلقہ گریجویٹ ایم ایل سی کے کانگریس امیدوار جیون ریڈی کا ایک انتخابی جلسہ بمقام مایا گارڈنس پر منعقد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ گریجویٹ کریم نگر میں اضلاع عادل آباد، نظام آباد اور میدک شامل ہے۔ اس جلسہ کی صدارت صدر ضلع کانگریس ضلع میدک تروپتی ریڈی کریں گے۔ پارٹی امیدوار جیون ریڈی میدک اسمبلی انچارج پی اوپیندر ریڈی کے علاوہ ضلع میدک کانگریس کے اہم قائدین کی شرکت ہوگی۔ بعدازاں اجلاس میدک پولیس اسٹیشن روبرو ضلع کانگریس دفتر کا افتتاح عمل میں آئے گا۔