میدک میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز

میدک ۔ 24 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بڑی تیزی کے ساتھ پارلیمانی چناؤ کی تیاریوں کا آغاز کر رہی ہے ۔ میدک میں ٹی آر ایس حلقوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر مسٹر کے تارک راماراؤ ریاست میں 16 پارلیمانی حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ شیڈیول کے مطابق مسٹر کے ٹی آر یکم مارچ کریم نگر لوک سبھا حلقہ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے ۔ وہ یکم مارچ کو 10-30 بجے کریم نگر میں پارٹی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ 2؍ مارچ کو 10-30 بجے ورنگل لوک سبھا کا دورہ ہوگا اسی روز ڈھائی بجے بھونگیر کا دورہ کریں گے ۔ اس طرح 3 مارچ کو 10-30 بجے میدک ‘ ڈھائی بجے ملکاجگیری 6 ؍ مارچ کو 10-30 بجے ناگرکرنول ‘ ڈھائی بجے چیوڑلہ ۔ 7مارچ کو ظہیرآباد ‘ ڈھائی بجے سکندرآباد ۔ 8 مارچ کو 10-30 بجے نظام آباد ‘ ڈھائی بجے عادل آباد ۔ 9 مارچ کو پداپلی ‘ 10مارچ کو 10-30 بجے ۔ محبوب آباد ڈھائی بجے کھمم اور 11 مارچ کو نلگنڈہ جبکہ ڈھائی بجے محبوب نگر لوک سبھا کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی قائدین سے مشاورت کریں گے ۔