میاں بیوی کا جھگڑا ، بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ ابراہیم پٹنم میں ایک خاتون نے زائد جہیز کیلئے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ جنگماں جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن بالراج کی بیوی کو اس کا شوہر مبینہ کافی ہراساں و پریشان کررہا تھا اور مارپیٹ کا نشانہ بھی بنایا کرتا تھا ۔ /26 اکٹوبر کو زائد جہیز کے مطالبہ پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور شوہر نے بیوی کو زدوکوب کیا جس سے دلبرداشتہ خاتون /27 اکٹوبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔