میاں بیوی میں جھگڑا، شوہر کا قتل

حیدرآباد۔/26 فروری، ( سیاست نیوز) کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی تروپتی جو پیشہ سے مزدور تھا کی شادی رانی سے ہوئی تھی اور انہیں تین بچے ہیں۔ پولیس کے بموجب 8 ماہ قبل میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہونے کے نتیجہ میں بیوی نے علحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنے میکے چلی گئی تھی۔ منگل کی شام 6 بجے تروپتی کی نعش خون میں لت پت پائی گئی اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔