میانمار ہندوستان کی ’’مشرق کی طرف دیکھو‘‘ پالیسی کے افق پر اولین ملک : پرنب مکرجی

نئی دہلی ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہاکہ میانمار ہندوستان کے افق پر اولین ملک ہے جو پڑوسی پہلے اور مشرق کی طرف دیکھو پالیسی کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک خصوصی توجہ کے مستحق ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں معاشی ترقی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جبکہ وہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے صدر میانمار کے اعزاز میں راشٹرپتی بھون میں ترتیب دیئے ہوئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ مکرجی نے کہاکہ ان کا ملک میانمار کو آسیان کیلئے ہندوستان کا باب الداخلہ اور ہندوستان کو جنوبی ایشیاء کے پل کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔