میامی ٹینس، اسٹار کھلاڑیوں کی اچانک کمی کا احساس

زخمی سرینا دستبردار ، نمبر 1 اوساکا کو شکست ، فیڈرر کی جیت

میامی۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میامی اوپن کے نئے مقام پر اچانک کئی اسٹار کھلاڑیوں کی کمی محسوس کی جانے لگی ہے۔ سرینا ولیمس بائیں گھٹنے میں ماضی کے غیرمعلنہ درد کے سبب مقابلے سے دستبردار ہوئیں۔ بعدازاں بمشکل دو گھنٹے سے بھی کم وقفہ میں نمبر ایک کھلاڑی ناؤمی دوساکا کو تائیوان کی معروف کھلاڑی ہیں، سو وی وی کے ہاتھوں 4-6، 7-6(4)، 6-3 سے شکست ہوگئی۔ کسی سرکردہ خاتون کھلاڑی کی اس حد تک جلد مقابلے سے علیحدگی کا یہ پہلا موقع تھا۔ اس سے اوساکا کے نمبر ایک مقام کو ہی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اب ان کا پہلا مقام آئندہ ہفتہ کے نتائج پر منحصر رہے گا۔ اوساکا نے کہا کہ ’’میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ مجھ سے اپنے پہلے مقام کے بارے میں پوچھے جانے والے افراد کو لاحق تشویش کے دباؤ میں ہوسکتی ہوں کیونکہ میرے نام کے ساتھ نمبر ایک کا ٹیاگ لگا ہوا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ سب ٹھیک ہے، لیکن میرا اندازہ ہے کہ شاید ایسا نہیں ہوگا‘۔ روجر فیڈرر کو بھی کچھ دیر کیلئے مقابلے سے باہر نکلنے کے قریب دیکھا گیا لیکن کوالیفائر راڈو البوٹ کو 4-6، 7-5، 6-3 سے شکست دیتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں پیشرفت کی۔ فیڈرر نے کہا کہ ’’راڈو نے مجھے دہانے تک پہونچا دیا تھا۔ دوسرے مقام کے حامل الیگزینڈر زیورو نے 12 مرتبہ دوہری غلطی کی اور وائیلڈ کارڈ پر ڈیوڈ فرو کے ہاتھوں 2-6، 7-5، 6-3 سے شکست فاش ہوگئے۔ سرینا ولیمس کی دستبرداری غیرمتوقع تھی کیونکہ انہوں نے آج دن میں اپنے زخمی ہونے کی کوئی علامت ظاہر نہیں کی تھی۔ انہوں نے افتتاحی میچ میں ربیکا پیٹرسن کو6-3،1-6، 6-1 سے شکست دی تھی۔ ولیمس نے پریس کانفرنس کے دوران بھی صحت کے مسائل کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا ڈبلیو ٹی اے کو بھی ان کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ سرینا ولیمس کو جمعہ کے روز اہم کامیابی ملی تھی جو میامی ڈانفس کے مقامی میدان ہارڈراک اسٹیڈیم میں پہلی فتح تھی۔ رواں سال یہ ٹورنمنٹ کی بسکین سے منتقل کیا گیا تھا، جہاں ولیمس کو پہلے آٹھ خطابی مقابلوں میں کامیابی ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دستبرداری پر انہیں افسوس ہے کیونکہ ہارڈ راک اسٹیڈیم پر کھیلتے ہوئے ایک انوکھا تجربہ ہوا تھا۔