مہیش بھٹ کا بطور اداکار فلموں میں داخلہ

وشیش فلمز کے بینر پر کئی ایک سوپر ہٹ فلمیں بنانے والے فلم ڈائرکٹر مہیش بھٹ اب پہلی بار بطور ایکٹر فلموں میں داخلہ لینے جارہے ہیں۔ وہ طارق خان کے ڈائرکشن میں بننے جارہی فلم ’’داڈارک سائیڈ آف لائف ممبئی سٹی‘‘ میں ایک مسلم والد کا کردار کرتے نظر آئیں گے جو تنہا زندگی گذارتا ہے جس کا بیٹا امریکہ میں ہے وہ ایک ہندو لڑکے کو اپنے مکان میں کرایہ سے رکھتا ہے۔ اب اس جذباتی رشتہ کو کس طرح سلور اسکرین پر پیش کیا جائے گا وہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ فلم میں کے کے مینن نکھل رتنا پرکھی، نیہا خان اور الیشا خان کے اہم کردار ہے۔

پریہ درشن کی ’’رنگ برنگی‘‘ میں ابھیشیک بچن
جے پی دتہ کی فلم پلٹن چھوڑ نے کے بعد کئی دنوں سے سلور اسکرین سے غائب رہے جونیر بچن کے بارے میں خبر آئی ہے کہ وہ پریہ درشن کی فلم رنگ برنگی کررہے ہیں جو ایک مسالہ فلم ہوگی جس میں ابھیشیک ایک رشوت خور پولیس آفیسر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ پریہ درشن کے مطابق ابھیشیک اس کردار کی کامک ٹائمنگ کے لئے مناسب ہیں۔ واضح ہو کہ ابھیشیک بچن کو شائقین نے 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ہاوز فل 3 میں دیکھا اور سال 2017 میں ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی اور 2018 میں بھی ان کی کسی فلم کی ریلیز کی توقع دکھائی نہیں دیتی۔