مہنگا ترین لڑاکا طیارہ امریکہ میں گر کر تباہ

کرلونیا۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کا مہنگا ترین لڑاکا طیارہ F-35 ٹریننگ کے دوران امریکہ کے علاقہ ساؤتھ کرلونیا میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔طیارے کی تباہی یقینی دیکھتے ہوئے طیارے کے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے کود کر اپنی جان بچائی، امریکہ کی فضائیہ کی 17سالہ تاریخ میں اتنے قیمتی طیارے کی تباہی کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔امریکہ کا F-35 فائٹر جیٹ طیارہ جو ایف 35بی لائٹننگ ٹو کے نام سے بھی اپنی شناخت رکھتا ہے اس کی مالیت سو ملین ڈالر یعنی 12 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔طیارے کے حادثے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس F-35 فائٹر جیٹ طیارے کو جمعرات کو امریکی کی جانب سے افغانستان میں پہلی مرتبہ کسی فضائی کارروائی کے سلسلے میں استعمال کیا گیا تھا۔