مہندی لگانے کی چند ہدایات

٭  اپنے ہاتھوں میں مہندی لگوانے سے پہلے ، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور ان پر خوشبودار تیل لگائیں۔
٭  اپنی مہندی کو لے کر بے صبر نہ ہوں ۔ مہندی کو اپنے ہاتھوں میں کم سے کم 4 گھنٹے تک رہنے دیں۔
٭  سوکھنے کے بعد اسے دھوکر ہٹانے کے بجائے کھروچ کر ہٹائیں۔ اسے ہٹانے کے بعد لگ بھگ 24 گھنٹے تک پانی سے دور رہیں تاکہ مہندی آپ کے ہاتھوں پر جذب ہوکر ہلکے اورینج سے مرون اور پھر گہرے بھورے رنگ میں بدل جائے۔
٭  اگر آپ سردیوں میں مہندی لگارہی ہیں تو اپنے ہاتھو ںکو کسی گرم رضاعی یا کمبل سے ڈھک لیں اور صبح تک اسی گرمی سے آپ کی مہندی پر اچھا رنگ چڑھ جائے گا ۔
٭  اگر کسی وجہ سے آپ کی مہندی کارنگ اچھا نہیں آیا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے ہاتھوں پر ایک پرت بھیگے ہوئے چونے کی لگالیں۔