مہاراشٹرا میں والد کے قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

پالگھر۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق چہارشنبہ کو مہاراشٹرا کے پالگھر ضلع میں 28 سالہ نوجوان ماون ڈیسوزا نے اپنے والد 51 سالہ ولسن ڈیسوزا کو مکان میں ایک سخت اور نوکدار شئے سے دے مارا جس کے باعث ولسن کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ واسی علاقہ میں منگل کی شام میں پیش اایا۔ ارنالہ سگری پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رمیش گائیکواڈ نے کہا کہ ملزم کو چہارشنبہ کی ابتدائی ساعت میں گرفتار کرلیا گیا اور آئی پی سی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔