مہاراشٹرا میں بینک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

ممبئی ۔ 31 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اج دوسرے دن بھی مہاراشٹرا میںبینک ہڑتال کے سبب خدمات متاثر رہی ۔ بینک ملازمین انڈین بینکس اسوسیایشن (IBA) انتظامیہ کی جانب سے صرف دو فیصد اجرت میںا ضافہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ منختلف عوامی بینکس کے 12 ہزار برانچس کے تقریباً 60ہزار ملازمین کل سے ہڑتال پر ہیں ۔ دیہاتی بینکس بھی کل سے دو دن کی ہڑتال پر ہیں ۔9 بینکس پرم شتمل ایک ہی چھتری تلے یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینس(UFBU) نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج کے پہلے دن ہڑتال صدفیصد کامیاب رہی ۔ مہاراشٹرا UFBU کے کنوینر مسٹر دیوی داست لمباپورکر نے کہا کہ ہڑتال کے سبب تمام بینکنگ خدمات بری طرح متاثر ہوئیں اور اے ٹی ایمز بھی رقم سے خالی پڑے تھے ۔ انڈسٹر باڈی تخمینہ کے مطابق بیس ہزار کروڑ روپئے رقم کے صارفین خدمات پر اس کا اثر ہوا ۔