مہاراشٹرا تاجر کو ہلاک کر کے جلا دیا گیا ، 3افراد گرفتار

بالگھر ( مہاراشٹرا) 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق منگل کو ضلع تھانہ کے میرا روڈ کے متوطن عارف شیخ جن کی پالگھر میں فیاکٹری کے علاوہ مشین کے اسپیر پارٹس کا بھی کاروبار ہے گذشتہ جمعرات کو جب وہ آٹو میں سوار ہوکر اپنی فیاکٹری جارہے تھے چند نامعلوم افراد نے ان کا اغوا کرلیا اور گلا دباکر ان کا قتل کردیا ۔ پولیس ترجمان ہیمنت کٹکر نے کہا کہ ان کی نعش کو بعد ازاں دہانو کے جنگلات میں لے جاکر پٹرول چھڑک کر سردآتش کردیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کے پس پردہ تجارتی مخاصمت بتائی گئی ہے ۔ پیر کو پولیس نے تاجر پرشانت سینگھے ، ان کے عزیز سمدیو سنگھے اور ایک ملازم پرشانت مہاجن کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ایک خاتون کو بھی گرفتار کرلیا جس کے بارے میں عارف شیخ نے پولیس میں شکایت درج کی تھی کہ وہ فنڈز کے تغلب میں ذمہ دار ہے ۔