مکہ کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کا ٹی وی مانیٹرنگ روم 24 گھنٹے چوکس سکیورٹی کی منفرد مثال

مکۃ المکرمہ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عمرہ سیزن کے دوران سیکیورٹی نگرانی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں قائم ٹی وی مانیٹرنگ روم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ٹی وی مانیڑنگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے روزمرہ واقعات کی نگرانی، گاڑیوں کی آمد و رفت اور ہدایات کے ذریعے ٹریفک ہجوم کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس اہم شعبہ کی کارکردگی سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے ۔سعودی حکومت سے مکہ مکرمہ میں معتمرین کی حفاظت کے لیے الیکٹرانک فالو اپ سسٹم رائج کیا گیا ہے۔عمرہ سیکیورٹی کے کمانڈ کنٹرول سینٹر میں ٹی وی مانیرنگ سیل سے نظر رکھی جا رہی ہے اور کوئی مقام اور منظر کیمرے سے اوجھل نہیں۔کرنل طارق الغبان نے بتایا کہ ہمارا کام تمام کمانڈ اینڈ کنڑول مراکز کے درمیان کوارڈی نیشن رکھنا ہے ۔