مکہ مکرمہ میں صحت عامہ کا خصوصی پروگرام

ریاض ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر بلدیات و دیہی امور انجنیئر عبدالطیف ال الشیخ نے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور طائف کی میونسپلٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عمرہ و حج موسم کے دوران مقدس مقامات کی شاہراہوں ، مشاعر مقدسہ ، مکہ اور مدینہ میں ماحولیاتی صحت کو مطلوب خدمات احسن شکل میں فراہم کریں ۔ مچھر ،مکھی اور امراض کی منتقلی کے باعث تمام امور کی نشاندہی کرکے فوری حل کریں ۔ معتمرین اور حجاج کی آمد سے قبل ہی مچھر مار ادویہ کا چھڑکاؤ اچھی طرح سے کرادیا جائے ۔ ایسے تمام مقامات کی نشاندہی کرلی ہے جہاں جہاں مکھی مچھر کثیر تعداد میں پیدا اور جمع ہورہے ہیں ۔