مکہ مسجد میں آج جلسہ میلاد النبی ﷺ

حیدرآباد 3 جنوری (راست) دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام 12 ربیع المنور 4 جنوری اتوار تاریخی مکہ مسجد میں بعد نماز فجر تا 12.30 بجے دن سالانہ و مرکزی جلسہ میلاد النبی ﷺ منعقد ہوگا مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ سرپرست اعلی دعوت سرپرستی کریں گے ۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن صدارت کریںگے ۔ بانی و داعی دعوت اہل سنت و جماعت مولانا حافظ ابو العفاف محمد نوید افروز نوید جامع السلاسل نگرانی کریں گے ۔ جلسہ کے دو اجلاس ہوں گے ۔ 7 بجے صبح اجلاس اول کا قرائت کلام پاک و نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری صدر محفل کا خطاب ہوگا ۔ انتظامی کمیٹی مکہ مسجد کے زیر اہتمام مصباح القراء حافظ محمد عبداللہ قریشی ازہری نائب شیخ الجامعہ نظامیہ و خطیب مکہ مسجد کے عربی خطبہ میلاد النبیﷺ کے بعد اجلاس دوم کا آغاز نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ڈاکٹر محمد مصطفی شریف نقشبندی قادری ڈائرکٹر دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ کا خطاب ہوگا ۔ صلوٰۃ و سلامپر جلسہ اختتام کو پہنچے گا ۔ مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ و دعوت اہل سنت و جماعت ، مولانا سید نعمت اللہ قادری ، مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی قادری ریاستی امیر ، مولانا محمد محی الدین قادری ، مولانا خواجہ سید ضیاء الدین صابری ،صدر تعلیمی کمیٹی مولانا حافظ محمد عبید اللہ قادری ملتانی مولانا قاضی سید لطیف علی قادری ، مولانا ابو عبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی قادری نے عاشقان رسول ﷺ سے جوق در جوق کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔