مڈگل کمیٹی رپورٹ منظرعام پر لائیں، للت کا چیلنج

نئی دہلی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی نے سابق بی سی سی آئی سربراہ این سرینواسن پر تنقید کی اور حکومت کو چیلنج کیا کہ جسٹس مڈگل کمیٹی کی رپورٹ کو منظرعام پر لائے، جس نے نقدی سے مالا مال ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزاموں کی تحقیقات کی۔ ’’کیوں (مڈگل پیانل رپورٹ میں بیان کردہ کھلاڑیوں کے) ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے؟ ‘‘ مودی نے ایک ٹی وی چیانل کو انٹرویو میں یہ بات کہی۔ سرینواسن کو نشانہ بناتے ہوئے 49 سالہ مودی نے استفسار کیا، ’’کیوں سرینواسن آئی سی سی اینٹی کرپشن برانچ کے سربراہ ہیں؟‘‘ سرینواسن آئی پی ایل 6 انکوائری میں تضادِ مفاد کے مسئلہ پر جانچ میں آئے کیونکہ بہ یک وقت وہ نہ صرف صدر بی سی سی آئی بلکہ سی ایس کے ملکیت والی کمپنی انڈیا سیمنٹس کے ایم ڈی تھے۔