مچھلی پکڑنے کے دوران ایک شخص غرق

شمس آباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں واقع حمایت ساگر میں مچھلی پکڑنے کے دوران آج ایک شخص غرق ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب شیکھر 25 سالہ ساکن کوتوال گوڑہ آج صبح حمایت ساگر میں مچھلی پکڑنے گیا جہاں وہ مچھلی پکڑنے کے دوران پانی میں غرق ہوگیا۔ ماہر تیراک کی مدد سے شیکھر کی نعش کو باہر نکالا گیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کرتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔