مچھلی پرامتناع کیخلاف درخواست

پاناجی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے گوا کے اپنے ہم منصب منوہر پاریکر سے مکتوب کے ذریعہ خواہش کی ہے کہ گوا میں مچھلی کی درآمد پر امتناع کو برخاست کردیا جائے۔ گوا حکومت نے 10 نومبر کو ریاست میں مچھلی کی درآمد پر 6 ماہ کے لئے پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اِس کا پس منظر ایسا اندیشہ ہے کہ کینسر کا سبب بننے والا امکانی کمیکل فارمالین مچھلی کو محفوظ رکھنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔