مچھلی مسالہ

اجزاء : مچھلی 500 گرام ۔ ہری پیاز  ایک کپ ۔ ہرا دھنیا حسب ضرورت ۔ پیاز  ایک کپ  ۔ لہسن دو کھانے کے چمچے ۔ نمک ، ایک چائے کا چمچہ ۔ سرخ مرچ پاؤڈر ، ایک چائے کا چمچہ ۔ کٹی لال مرچ ، ایک چائے کا چمچہ ۔ ہلدی پاؤڈر ، آدھا چائے کا چمچہ ۔ سرخ مرچ پاؤڈر ، ایک چائے کا چمچہ ۔ کٹی لال مرچ ، ایک چائے کا چمچہ ۔ ہلدی پاؤڈر ، آدھا چائے کا چمچہ ۔ دھنیا پاؤڈر ، ایک کھانے کا چمچہ ۔ گرم مسالہ ، ایک چائے کا چمچہ۔ آئیل ، ایک چوتھائی کپ ۔ ہری مرچ ، 3 سے 4 عدد ، لیموں ، ایک عدد
ترکیب : ایک پین میں آئیل گرم کریں اور اس میں ہری پیاز ، لہسن اور پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ اب اس میں ایک چائے کا چمچہ نمک ، ایک چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر ، ایک کھانے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر ، آدھا چمچہ ہلدی پاؤڈر ، ایک چائے کا چمچہ کٹی لال مرچ اور ایک چائے کا چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر شامل کرکے بھونیں۔ پھر اس مسالے میں مچھلی شامل کریں اور اسے پکنے دیں۔ جب مچھلی گل جائے تواس میں لیموں کا رس شامل کریںاور ڈش میں نکال کر ہرے دھنئے سے گارنش کرکے پیش کریں۔