مٹ پلی ‘ میرٹ پلی‘‘ میں تبدیل ‘ ہونہار سپوت کا کارنامہ

سیول سرویسیس میں ملکی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے والے ڈی ایس انودیپ کو مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

مٹ پلی ۔ 29 ؍ اپریل ( محمد شاہد کی رپورٹ) اہلیان مٹ پلی کی جانب سے یہ بات انتہائی فخر کے ساتھ کہی جا رہی ہے کہ نہ ہی مٹ پلی نہ تلنگانہ بلکہ ہندوستان سطح پر آل انڈیا لیول پرمٹ پلی کے سپوت محلہ آدرش نگر کے متوطن دوری شٹی انودیپ جن کا آبائی مقام چناپور تھا نے آل انڈیا سیول سرویسیس (آئی اے ایس ) امتحان 2017 میں امتیازی کامیابی کے ساتھ پہلا مقام ہندوستانی سطح پر حاصل کرتے ہوئے مٹ پلی کا نام روشن کرتے ہوئے مٹ پلی ڈیویژن شہر کو میرٹ پلی بنا دیا جبکہ مٹ پلی کی ایک طالبہ و ناجہ نے دہم جماعت 1997 میں متحدہ آندھراپردیش سطح پر پہلا مقام کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے مٹ پلی کا نام روشن کیا تھا دوری شٹی انودیپ ایک متوسط طبقہ کے ہونہار طالب علم ہیں ا ن کی کامیابی میں ان کے والدین کا بڑا داخل ہے ان کے والد دوری شٹی منوہر موضع چٹاپور منڈل ملاپور سے تعلق رکھتے ہیں جو عرصہ دراز سے مٹ پلی محلہ آدرش نگر میں رہائش پذیرہیں ۔ منوہر ملاپور ٹرانسکو اے ای کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اہلیہ جیوتی ان کے دو لڑکے دوری شٹی انودیپ (بڑے) دوری شٹی ابھنسا (چھوٹے) جو فی الحال سیول کی تیاری میں مصروف ہیں دوری شٹی انودیب کی ابتدائی تعلیم سوریادیا ہائی اسکول انگلش میڈیم مٹ پلی میں ہوئی ۔ انٹرمیڈیٹ سری چیتینا (حیدرآباد) میں ہوئی ۔ انہوں نے 2007 میں ایم سیٹ امتحان میں ریاستی سطح پر چالیسواں رینک حاصل کیا ۔ اسی سال بٹس پلانی امتحان میں 144 ویں رینک حاصل کیا ۔ کرناٹک ایم سیٹ میں 175 ویں رینک حاصل کیا بعدازاں راجستھان نے بٹس پلانی میں انجنیئرنگ مکمل کی۔ سیول امتحان کی تیاری کے لئے انہوں نے دہلی میں ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے گوگل کمپنی میں سافٹ ویر انجنیئر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے آل انڈیا لیول پر دوسری مرتبہ 790 ویں رینک حاصل کرتے ہوئے انڈین یونین سرویس کے لئے منتخب ہوئے حالیہ جاری کردہ آئی اے ایس سیول انٹرویوز میں ہندوستانی سطح پر پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے مٹ پلی کانام ہندوستانی سطح پر روشن کر دیا ۔ ان کی عظیم کامیابی پر چیف منسٹر کے سی آر ’ کے ٹی آر ‘ ایم پی کویتا ‘ مقامی ایم ایل اے ودیاساگرراؤ ‘ زیڈ پی چیرپرسن تلااوما ‘ ریاستی مافیڈ چیرمین لوکا بابو اور کئی احباب کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج ان کی رہائش گاہ پر صدر انجمن اشاعت اردو حافظ محمد عبدالعزیز ‘ نیشنل ہاکرس فیڈریشن مٹ پلی صدر وکیل احمد قائدین محمد شاہد محمد سمع مرزا فاروق علی بیگ ‘ اظہر عالم خان ‘ محمد صابرحسین قادری اور دیگر دوری شٹی انودیب اور ان کے والدین کو شال پوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کی ۔