مومو سے متعلق بچوں پر نظر رکھنے والدین کو توجہ دلانے آئی سی ایس ای اسکولس پر زور

کولکتہ 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک آن لائن گیم ’’مومو چیالنج‘‘ کھیلنے کے لئے نوجوانوں کو راغب کرنے کے واٹس اپ مسیجس کی اطلاعات کے ساتھ اسوسی ایشن آف ہیڈس آف آئی سی ایس ای اسکولس، ویسٹ بنگال نے تمام ممبر اسکولس پر زور دیا کہ والدین سے کہا جائے کہ وہ ان کے بچوں پر نگرانی رکھیں اور چوکسی اختیار کریں۔ اس اسوسی ایشن کی مغربی بنگال یونٹ کے جنرل سکریٹری ہبرن دے نے آج پی ٹی آئی کو بتایا کہ انھیں کسی اسکول کے طلبہ کو اس طرح کے مسیجس موصول ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے نہ ہی اسوسی ایشن کو تاحال سی آئی ڈی یا پولیس کی جانب سے اس مسئلہ پر کوئی صلاح دی گئی ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے پیش نظر ہم نے دو دن قبل ممبر اسکولس سے کہاکہ وہ بعض آن لائن گیمس جیسے مومو اور بلیو وہیل کے خطرہ کے بارے میں بچوں اور ان کے والدین کو حساس بنانے کی مہم شروع کریں۔