موغادیشو میں کار بم حملہ ، 2 ہلاک

موغا دیشو ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک چیک پوائنٹ کے پاس ہوئے کار بم دھماکہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 بتائی گئی ہے۔ بم دھماکہ کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ الشباب سے لی ہے اور یہ بھی واضح کردیا کہ گروپ نے قانون سازوں اور ان کے ساتھ چلنے والے افسران کے قافلے کو نشانہ بنایا جو قصر صدارت کی جانب سے جارہا تھا۔ دریں اثناء عبدالقدیر ایک سکیورٹی عہدیدار نے بھی کار بم دھماکہ کی توثیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کا تذکرہ کیا جن سے سکیورٹی فورسیس کے ارکان بھی شامل ہیں تاہم عہدیداروں سے ہلاکتوں کی قطعی تعداد نہیں بتائی جبکہ بعض عینی شاہدین کے ہلاکتوں کی تعداد تین بتائی ہے۔