موسیٰ ندی سے ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شاہ عنایت گنج پولیس نے موسیٰ ندی سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے تاہم پولیس نے چند گھنٹوں بعد اس کی شناخت کرلی ہے اور بتایا کہ 45 سالہ دیوداس جو پیشہ سے چوکیدار تھا اندرا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج دوپہر وہ نشہ کی حالت میں پرانا پل پہونچا اور نشہ کی حالت میں پرانے پل سے موسی ندی میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔