موسم گرما میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد29اپریل(یواین آئی)موسم گرما میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔یہ ٹرینیں وشاکھاپٹنم ۔تروپتی۔سکندرآباد چلائی جائیں گی۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ با ت بتائی گئی۔ٹرین نمبر08501خصوصی ٹرین 3, 10, 17, 24, 31 جولائی،یکم اگست کو11بجے شب وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن دوپہر 12بجے سکندرآباد پہنچیں گی۔دوران واپسی یہ ٹرینیں 4, 11, 18, 25 جولائی اور یکم اگست کو 4.30بجے شام سکندرآباد سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن 4.50بجے صبح وشاکھاپٹنم پہنچیں گی۔یہ ٹرینیں دواڈو،اکن پلی،تونی ،سامرلہ کوٹہ،راجمندری،تاڑے پلی گوڑم ،ایلورو،وجئے واڑہ ،کھمم،ورنگل اور قاضی پیٹ میں توقف کریں گی۔وشاکھاپٹنم ۔تروپتی۔وشاکھاپٹنم خصوصی ٹرینیں 2, 9, 16, 23, 30 جولائی کو 10.55بجے وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن 6.50بجے تروپتی پہنچیں گی ۔