موسم گرما میںجلد حفاظت ضروری ہے

موسم گرما میں جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر جب بہت زیادہ دھوپ چہرے پر پڑے تو اس سے چہرے کا رنگ سانولا ہوجاتا ہے ۔ گرمی کے موسم میں جلد کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے ۔ جلد کی حفاظت کیلئے ماسک کا استعمال بھی مفید رہتا ہے۔ آج ہم آپ کو جلد کی حفاظت کیلئے مختلف اقسام کے ماسک کی تراکیب بتارہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کیلئے بھی کارآمد ہوں۔

گاجر کا ماسک : چکنی جلد پر گاجر کا رس ٹھنڈا کر کے روئی سے چہرے پر لگائیں۔ دن میں تین مرتبہ یہ عمل کرنے سے رنگ نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔
شہد کا ماسک: یہ ماسک بنیادی طور پر جلد اور جھریوں کیلئے ہوتا ہے اس ماسک کیلئے شہد میں چند قطرے لیموں کا عرق ملا کر اچھی طرح چہرے پر لگائیں ۔ بیس منٹ بعد روئی سے چہرہ کو صاف کرلیں۔
انڈے کا ماسک :ٹماٹر کا گودا نکال کر اچھی طرح کچل لیں۔ پھر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کرنے کے بعد چہرے پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ بعد دھولیں جلد کے نکار کیلئے اس سے تیز رفتار کوئی اور چیز نہیں۔