موسمی تغیر پر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے : مرکل

برلن ، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے آج کہا ہے کہ وہ موسمی تغیر کی پالیسی پر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہیں ۔چانسلر مرکل کا یہ بیان مسٹر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے موسمی تغیر سے نمٹنے کے لئے تاریخی بین الاقوامی معاہدے سے دستبردار ہونے کی بات کہی تھی۔جی۔20 گروپ کی صدر محترمہ مرکل نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی پر تعاون کرنے کی کوششوں کو لے کر انکے اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔انہوں نے مغربی جرمنی کے میونسٹر میں کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کے اجلاس کے دوران کہا کہ مسٹر ٹرمپ سے فون پر پہلی بار ہوئی بات چیت میں میں نے انہیں الیکشن جیتنے کی مبارکباددی اور ہمارے درمیان ساتھ کام کرنے کو لے کر اتفاق رائے پر بھی بات چیت ہوئی۔