مورگن پراکٹس کے دوران زخمی

لندن۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے لئے ورلڈکپ سے قبل پریشان کن خبر ہے کہ کپتان ایان مورگن ٹریننگ کے دوران انگلی زخمی کر بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مورگن ٹریننگ سیشن کے دوران اپنی بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی کربیٹھے۔ جس کے بعد انہیں دواخانہ سے رجوع کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ کی انگلی کا ایکسرے بھی کیا گیا۔ ورلڈکپ کی پسندیدہ قرار دی جانے والی ٹیم کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں کیونکہ رواں ہفتے کے دوران ٹیم کو دو وارم اپ میچ کھیلنے ہیں، پہلے میچ میں آسٹریلیا کیساتھ مد مقابل ہونا ہے تو دوسرے میچ میں پیر کو افغانستان کا چیالنج کا سامنا کرنا ہے۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔