مودی 31مارچ کو 500 مقامات پر لاکھوں لوگوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات کریں گے

نئی دہلی، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی عوامی تحریک بن چکی ‘میں بھی چوکیدار ہوں’ مہم سے وابستہ لاکھوں لوگوں سے ملک کے 500 مقامات پر 31 مارچ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر روی شنکر پرساد نے کہا کہ مسٹر مودی کی ‘میں بھیچوکیدار ہوں’ مہم کروڑوں لوگوں میں ایک تحریک بن چکی ہے ۔ اس مہم سے ڈاکٹر، انجینئر، پیشہ ور ، وکیل، کسان، نوجوان، خواتین، ملازم وغیرہ سب جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی اس مہم کی حمایت میں 20 لاکھ لوگوں نے ٹویٹ کئے اور بے شمار امپریشن آئے ہیں۔ ایک کروڑ لوگوں نے عزم کیا ہے اور اتنے ہی لوگوں نے اس مہم کی ویڈیو کو دیکھا ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم 31 مارچ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے 500 مقامات پر لاکھوں ‘چوکیداروں’ سے بات چیت کریں گے ۔ ان لوگوں میں پارٹی کے کارکن، قومی جمہوری اتحاد کے رہنما، پیشہ ور افراد، کسان، دلت اور قبائلی، سابق فوجی، کھلاڑی، خواتین وغیرہ شامل ہوں گی۔ مسٹر پرساد نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو اس مہم سے پریشانی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ضمانت پر ہیں، جن کی پارٹی، خاندان اور جائیداد بحران میں ہے اور جن کے پاس چھپانے کے لئے بہت کچھ ہے ، انہیں ہی اس مہم سے پریشانی ہو رہی ہے ۔ مرکزی وزیر نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے چوکیدار مہم کے بارے میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے کہا کہ “کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ چوکیدار تو امیروں کے ہوتے ہیں ۔