مودی کے دورہ کے خلاف احتجاج کو تلگودیشم کی مکمل حمایت:نائیڈو

حیدرآباد۔ 27فروری (سیاست نیوز)آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے یکم مارچ کو وزیراعظم مودی کے وشاکھاپٹنم کے دورہ کے خلاف جے اے سی کے احتجاج کو اپنی پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے پارٹی کے لیڈروں اورکارکنوں کے ساتھ اپنی روزانہ کی ٹیلی کانفرنس کے موقع پر آج اس بات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ اے پی کے ساتھ مودی نے دغابازی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے لئے وشاکھاپٹنم میں ریلوے زون کے مطالبہ کو بھی نظر انداز کیاگیا ہے اور اس معاملہ میں ریاست سے دغابازی کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وجئے واڑہ میں میٹرو ریل کے پروجیکٹ کو بھی نظرانداز کیاگیا ہے جبکہ ریاستی دارالحکومت امراوتی کے تعلق سے اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے کئی شبہات پیدا کئے ہیں۔