مودی کی لہر نے یو پی میں مہا گٹھ بندھن کا صفایا کردیا

لکھنو۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور اس کی حلیف اپنادل نے اترپردیش کے 80 لوک سبھا نشستوں کے منجملہ 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی ایس پی اور ایس پی اتحاد کو 15 نشستوں تک محدود ہوکر رہنا پرے گا۔ بی ایس پی اور ایس پی نے مل کر بی جے پی کو بہت بڑا چیلنج پیش کیا گیا تھا لیکن یہ چیلنج رفو ہوگیا۔ بی جے پی نے سیاسی طور پر اہم ریاست یو پی میں 61 نشستوں پر کامیاب حاصل کی ہے اور اس کی حلیف اپنادل کو دو نشستیں ملی ہیں۔ یو پی سے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بی جے پی کے سب سے زیادہ ارکان ہوں گے۔ سماج وادی پارٹی نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور اس کی حلیف جماعت بہوجن سماج پارٹی کو 9 نشستیں ملی ہیں۔ مایاوتی زیرقیادت بی ایس پی اور ایس پی ایک نشست پر سبقت رکھتی ہیں۔ کانگریس نے صرف رائے بریلی کی سیٹ جیتی ہے جہاں سے سونیا گاندھی امیدوار تھیں۔ اترپردیش میں رائے شماری ہنوز جاری ہے۔ سال 2014ء میں بی جے پی نے 71 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اس کی حلیلف پارٹی اپنادل ایس کو دو نشستیں ملی تھی۔