مودی کی آندھی سے مایاوتی۔ملائم بدحواس :بی جے پی

نئی دہلی19اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے سماج وادی پارٹی لیڈر ملائم سنگھ یادو اور بہوجن سماج پارٹی سربراہ کی تقریباً ڈھائی عشروں بعد منعقدہ مشترکہ ریلی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس ریلی سے واضح ہوگیا ہے کہ اترپردیش میں وزیراعظم نریندر مودی کی آندھی چل رہی ہے اور ان کاعوام سے رشتہ بہت ہی مستحکم ہے۔بی جے پی کے ترجمان سید شاہ نواز حسین نے یہاں ایک نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ ملک اور اترپردیش میں مودی کے نام کی آندھی چل رہی ہے ۔ مودی کی آندھی سے بدحواس لوگ کھوکھلے پیڑوں سے لپٹ رہے ہیں۔