مودی کو اقتدار سے دور رکھنے نائیڈو ، کے سی آر اور جگن متحد ہوجائیں : نارائنا

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سی پی آئی قائد نارائنا نے نتائج سے قبل ایک اہم بیان میں کہا کہ ملک کو بی جے پی سے پاک حکومت کے لیے آندھرا کے وزیراعلی تلنگانہ کے وزیر اعلی اور وائی ایس کانگریس سربراہ جگن موہن ریڈی کو متحد ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں کے اتحاد سے مرکز میں تشکیل حکومت کے لیے ایک نئی راہ بنے گی ۔ نارائنا نے مزید کہا کہ نریندر مودی جو اپنے آپ کو چاہئے والا قرار دیتے ہیں ماہانہ اسی لاکھ میک اپ پر خرچ کرتے ہیں ۔ نارائنا نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو دستوری اداروں پر اجارہ داری چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ۔۔