مودی کسی بھی صورت میںنہیں! ں

کے سی آر ، راہول کو وزیر اعظم بنانے مدد کے لیے تیار
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے کل تلنگانہ میں انتخابی مہم کے آخری دن یہ چونکا دینے والی بات کہی کہ وہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی تائید کرنے تیار ہیں اگر وہ وزیر اعظم بننے کے لیے ان کی مدد طلب کریں ۔ ٹی وی چیانلس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس وزارت عظمیٰ کے لیے بی جے پی امیدوار نریندر مودی کی ہرگز تائید نہیں کرے گی ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ نریندر مودی ، وینکیا نائیڈو اور صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو 30 اپریل کو تلنگانہ میں پولنگ ہوجانے کے بعد مخالف تلنگانہ تبصرے کریں گے یا حیدرآباد کو مرکزی زیر انتظام علاقہ یا دوسرا صدر مقام بنانے کے وعدے کریں گے تاکہ سیما آندھرا میں ووٹ حاصل کرسکیں ۔ سیما آندھرا میں رائے دہی 7 مئی کو ہوگی ۔ کے سی آر نے تلنگانہ کے عوام سے کہا کہ وہ نریندر مودی اور تلگو دیشم ، بی جے پی اتحاد کو شکست دیں کیوں کہ ان کی کامیابی حیدرآباد کے لیے پروانہ موت ہوگی ۔ چندر شیکھر راؤ نے مرکز میں نریندر مودی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت کی تائید کو خارج از بحث قرار دیا ۔ راہول گاندھی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر راہول گاندھی وزیر اعظم بننے کے لیے ان کی مدد چاہیں تو ٹی آر ایس ان کی صد فیصد تائید کرے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ راہول ابھی پختہ شعور نہیں ان کا سونیا گاندھی سے تقابل نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کانگریس اور ٹی آر ایس کے مابین انتخابی مفاہمت نہ ہونے کے لیے کانگریس کے دوسرے درجہ کے قائدین کو ذمہ دار قرار دیا ۔۔