مودی کا ایوان بالا میں مناسب طریقے سے کام کاج نہ ہونے پر اظہار تشویش

نئی دہلی، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودي نے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں گزشتہ چند سیشن کے دوران مناسب طریقے سے کام کاج نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اس ایوان کے ارکان سے اس صورتحال کے بارے میں سوال کرنا چاہئے ۔ مسٹر مودی نے یہاں نوجوان پارلیمنٹ کی منعقد تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا‘‘پارلیمنٹ کے گزشتہ سیشن کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی صرف آٹھ فیصد رہی۔ ایسے ریکارڈ شدید تشویش کے موضوع ہیں’’۔انہوں نے طلباء اور نوجوانوں سے ضلع اور ریاستی سطح پر میٹنگیں منعقد کرکے اور ایسی اجتماعات میں اپنی ریاستوں کے راجیہ سبھا کے ارکان کو مدعو کر کے ان سے خراب کام کاج کے سلسلے میں سوال پوچھنے کی اپیل کی۔مسٹر مودی نے جوش سے بھرے لوگوں کا سلام قبول کرتے ہوئے کہا‘‘ان (راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو) مہمان خصوصی بناکراور ان کی خاطرداری کرنے کے بعد ان سے سوال جواب کا سیشن رکھیں۔ اور ان سے پوچھیں کہ پارلیمنٹ میں آپ نے کیا کیا؟’’انہوں نے کہا،‘‘ایوان بالا کے اراکین کو جوابدہ بنایا جانا چاہئے ۔تبھی جا کر ان پر دباؤ بنے گا (ان کو جوابدہ بنانا اہم ہے )’’۔ انہوں نے کہا‘‘یہ جمہوری عمل کے تحت بہت بامعنی ہوگا’’۔ انہوں نے کہا‘‘میں کسی ایک پارٹی سے راجیہ سبھا کے ارکان کو بلانے کے لئے نہیں کہہ رہا ہوں۔