مودی نے دستوری اتھاریٹی کا وقار گھٹایا، کانگریس کا الزام

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کو تاجرین و صنعت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ساز باز پر مبنی معیشت کو آگے بڑھانے پر شدید تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے آج بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار کو صنعتی گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے دستوری اتھاریٹی کا وقار گھٹا دینے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ گجرات کے ایڈوکیٹ جنرل کمل تریویدی کا نام گھسیٹتے ہوئے کانگریس ترجمان ابھیشک سنگھوی نے ادعاء کیا کہ ایک لاء فرم جس میں اے جی کی احیاء پارٹنر ہیں، اڈانی ، نرما اور ایسار کی پیروی کرتی ہے۔ مودی نے 8500 ایکر اراضی نرما کو سمنٹ فیکٹری کیلئے دیدی جس میں سے 1000 ایکڑ بھاؤ نگر میں ذخیرہ آب کی اراضی ہے۔