مودی قوم دشمن ‘ ملک کے مفادات بیچ دئے : سدھو

نئی دہلی 20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے آج الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے سرکاری کمپنیوں کو تباہ کردیا ہے اور وہ گذشتہ پانچ سال میںصرف خانگی کمپنیوںکو فائدہ پہونچاتے رہے ہیں۔ سدھو نے مودی کو قومی مفادات کو بیچ دینے پر قوم دشمن ہونے کا الزام عائد کیا ۔ سدھو نے مودی کو نکما بھی قرار دیا اور کہا کہ انہیں قوم پرستی کے نام پر ووٹ مانگنے کا سلسلہ ترک کردینا چاہئے ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی امبانی اور اڈانی کے بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر بن گئے ہیں اور سرکاری کمپنیوں کی قیمت پر ان خانگی کمپنیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایس بی آئی اور ایم ٹی این ایل کو نقصانات ہو رہے ہیں مودی پی ٹی ایم اور ریلائینس کی تشہیر کر رہے ہیں۔