مودی صاحب نے کیمرے نصب کئے ہیں تاکہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے جان سکیں : بی جے پی رکن اسمبلی

احمدآباد۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے رکن اسمبلی نے فتح پورہ (گجرات) رمیش کٹارا نے 16 اپریل کو پارٹی امیدوار داھود کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ جسونت سنہہ بھابھور (بی جے پی امیدوار) اور ای وی ایم پر کمل کے پھول کا نشان دیکھ کر بٹن دبانا چاہئے۔ کوئی غلطی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اب مودی صاحب نے کیمرے نصب کردیئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کس نے بی جے پی کیلئے ووٹ دیا اور کس نے کانگریس کیلئے۔ آدھار کارڈ اور دیگر تمام کارڈس پر اب آپ کی تصویر موجود ہے۔ اگر کسی بوتھ پر کم ووٹ ڈالے جائیں تو وہ جان جائیں گے کہ کس نے ووٹ نہیں دیا ہے۔ چنانچہ آپ کو کام نہیں ملے گا۔ داہود میں 23 اپریل کو رائے دہی مقرر ہے۔