مودی سے پہلے بھی سرجیکل حملے کئے گئے

لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈی ایس ہوڈا کی توثیق
نئی دہلی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فوج نے یو پی اے دور حکومت میں بھی پاکستانی سرحد کے اندر سرجیل حملے کئے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈی ایس ہوڈا نے یہ بات کہی ۔ خبر رساں ادارے اے این آئی نے یہ بات بتائی ۔ ہوڈا نے یہ ریمارک ایسے وقت میں کیا جبکہ بی جے پی نے دعوی کیا تھا کہ نریندر مودی حکومت ایسی پہلی حکومت ہے جس نے ایسی کارروائی کی تھی ۔ سابق فوجی عہدیدار کا یہ بیان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہوں نے 2016 کے سرجیکل حملوں میں اہم رول ادا کیا تھا جو اوری دہشت گردانہ حملہ کے بعد کئے ئے تھے ۔ ذشتہ سال انہوں نے یہ کہتے ہوئے ہلچل مچادی دی تھی کہ فوجی نقطہ نظر سے یہ کارروائی ضروری تھی لیکن اس پر ایک ہوا کھڑا کردیا یا ہے اور ضرورت سے زیادہ سیاسی رنگ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی فوج کی جانب سے سرحد پار سرجیکل حملے کئے گئے تھے اور یہی بات سابقہ فوجیوں نے بھی کہی ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں اس طرح کی کارروائیوں کی تواریخ اور مقامات کا علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کو سیاسی رنگ دینے سے فوج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ کسی سیاسی جماعت کیلئے یہ درست نہیں ہے کہ وہ فوج کو بھی انتخابات میں گھسیٹے ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اس کے نتیجہ میں فوج کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ کانگریس نے کل ہی کہا تھا کہ اس نے اپنے دور حکومت میں چھ مرتبہ سرجیکل اسٹرائیک کئے تھے ۔ تاہم بی جے پی نے آج ہی ان دعووں کو مسترد کردیا تھا ۔