مودی حکومت کے 4 سال پر بی جے پی کا 15 دن کا پروگرام

نئی دہلی 25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی جانب سے مودی حکومت کے چار سال کی تکمیل پر پندرہ دن طویل پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ پارٹی صدر امیت شاہ بھی اس میں شرکت کرینگے اور مختلف پروگرامس میں حصہ لیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ بی جے پی مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد سے رجوع ہوکر حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کریگی ۔ یہ پروگرام 27 مئی کو شروع ہوگا جس میں بی جے پی کے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے وزرا کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ‘ ارکان اسمبلی ‘ مئیرس اور دوسرے عہدیدار بھی شرکت کرینگے ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک مکتوب میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا اختتام ایس سی ‘ ایس ٹی آبادیوں میں رابطہ کے ساتھ عمل میں آئیگا اور معمر شہریوں سے بھی ملاقات کی کوششیں کی جائیں گی ۔