مودی حکومت نے پلوامہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا:کانگریس

نئی دہلی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی زیر قیادت حکومت پر نکسلائٹس حملہ کے سلسلہ میںجو مہاراشٹرا کے علاقہ گڈچرولی میں کیا گیا ہے، کہا کہ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود پلوامہ دہشت گرد حملہ سے حکومت نے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ ملک کی ضروریات ایک دوسرے پر الزام تراشی سے منع کرتی ہیں لیکن اس ناکامی کی وضاحت بھی ہونا چاہئے۔ 16افراد بشمول 15ملازمین پولیس نکسلائٹس کے دھماکہ میں گڈچرولی کے مقام پر ہلاک ہوچکے ہیں۔390 جوان نکسلائٹ حملوں میں تاحال ہلاک ہوچکے ہیں ۔